پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ آج لاہور سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی‎

ملک گیر مظاہرے قاتل حکمرانوں کی آنکھیں کھول دیں گے، انصاف کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ راضیہ نوید‎

لاہور(16 نومبر 2014) پاکستان عوامی تحریک نے حکومت کی طرف سے انتقامی کارروائیوں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تفتیش شروع نہ ہونے کے خلاف ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ہے، پہلے مرحلہ میں آج (پیر) 17 نومبر کو پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کے زیر اہتمام اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کے دارالحکومت میں پریس کلب کے باہر احتجاج کیا جائیگا، پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی مرکزی صدر راضیہ نوید نے احتجاجی مظاہروں کے شیڈول کے حوالے سے بتایاکہ اسلام آباد، پشاور، کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، کامونکی، مریدکے، گجرات اور جہلم پریس کلب کے باہر ریاستی دہشتگردی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کی 5 ماہ گزرنے کے بعد بھی تفتیش کا آغاز نہ ہونے پر احتجاج کیا جائیگا، راضیہ نوید نے مزید کہا کہ شہیدوں کا خون ضرور رنگ لائے گا، انقلاب کی جدوجہد میں خون دینے والوں میں خواتین سب سے آگے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی لاکھوں کروڑوں خواتین اپنے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایک اشارے پر جانوں کے نذرانے دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ آج (پیر) کے مظاہرے قاتل حکمرانوں کی آنکھیں کھول دیں گے کہ ہم انصاف کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top