پاکستان عوامی تحریک کسانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم پر چپ نہیں بیٹھے گی: بشارت جسپال

فورٹ عباس میں پولیس کی طرف سے کسانوں اور خواتین پر تشدد کی مذمت
قائد عوامی تحریک کی ہدایت کے مطابق آئندہ کسانوں کے ہر مظاہرے میں شریک ہونگے

لاہور (18 نومبر 2014) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے فورٹ عباس ضلع بہاولنگر میں کسانوں اور خواتین پر پولیس کے بہیمانہ تشدد اور چادر اور چار دیواری کی پامالی کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار اور افسران نے انسانی حقوق کی پامالی کو معمول بنا لیا ہے، چور ڈاکو، دندناتے پھررہے ہیں اور پولیس نہتے اور قانون پسند شہریوں پر ظلم ڈھارہی ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری 23نومبر بھکر کے جلسہ میں کسانوں کے ساتھ بطور خاص اظہار یکجہتی کرینگے، کسانوں نے اسلام آباد کے دھرنے میں شریک ہو کر نئی تاریخ رقم کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کارکنوں کا ہر حالت میں ساتھ دے گی اور ان پر ہونے والے مظالم پر ان کے ساتھ احتجاجی مظاہروں میں شریک ہو گی انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے پاکستان بھرکی تنظیمات کے صدور و جنرل سیکرٹریز کو ہدایات دی ہیں کہ کسان جب بھی اور جہاں بھی اپنے حق کیلئے مظاہرہ کریں ان کا بھرپور ساتھ دیا جائے، انہوں نے کہا کہ سرمایہ دارانہ نظام حکومت میں مزدور اور کسان سب سے زیادہ پس رہے ہیں، سیلاب اور قدرتی آفات کا سب سے پہلے اور سب سے زیادہ نشانہ کسان بنتا ہے الٹا ریاستی ادارے ظلم بھی کسان پر کرتے ہیں، کسان اپنی نیند حرام کر کے 18 کروڑ عوام کیلئے اناج اگاتے ہیں، کسانوں کے ساتھ ہونے والے ریاستی مظالم پر پاکستان عوامی تحریک چپ نہیں بیٹھے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک نے اپنے دس نکاتی انقلابی ایجنڈے میں کسانوں کو بطور خاص شامل رکھا ہے، سرکاری زمینیں کا شتکاروں کو مفت دی جائیں گی، انہیں بیج، کھاد، قرضے ارزاں نرخوں پر دئیے جائینگے اور ان کی فصل کا دانہ دانہ اعلان کردہ امدادی قیمت پر خریدا جائے گا، انہوں نے کہا کہ چاول اور گنے کے کاشتکار سے ظلم ہورہا ہے، انہیں اپنی قیمت بھی نہیں ملتی جس سے اخراجات پورے ہو سکیں، انہوں نے کہا جس دن کسان نے فصل اگانا بند کردی تو صنعت اور کارخانے بند ہو جائینگے حکمران کسانوں کو تنگ کر کے خدا کے غضب کو دعوے دے رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top