فرانس: شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام ماہ محرم الحرام اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کے حوالہ سے مورخہ 04 نومبر 2014 کو عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد عوام الناس کو غم حسین سے آشنا کرنا اور کربلا کے میدان سے قیامت تک کے لئے جاری ہونے والے درس کو عام کرنا تھا۔

پروگرام کا آغازتلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد صدیق نے حاصل کی جبکہ نقابت کے فرائض طاہر عباس نے سرانجام دیئے۔ منہاج نعت کونسل کی جانب سے اجتماعی درود وسلام اور منقبت پیش کی گئی۔ شہادت امام حسین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اویس رضا قادری نے کہا کہ واقعہ کربلا ہمیں باطل کے خلاف کھڑا ہونے کا درس دیتا ہے اور ظالم وجابر حکمرانوں کے خلاف سینہ سپر ہو کر کھڑا ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔

پروگرام کے اختتام پر اجتماعی درودوسلام پیش کیا گیا اور دعا کی گئی۔ پروگرام کے آخر میں شرکاء میں حسینی لنگر بھی پیش کیا گیا۔

رپورٹ: راؤ خلیل احمد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top