گیس کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔ پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی

پٹرول کی قیمتوں میں معمولی کمی کوئی کارنامہ نہیں ہے
عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے تناسب سے 40 روپے فی لیٹر کم کئے جائیں

راولپنڈی ( ) 21 نومبر 2014ء پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں غلام علی خان، عاقل ستی، سعید راجہ، ملک طاہر، نذیر ہزاروی، سہیل عباسی، امجد عباسی، مقصود عباسی اور شیخ جاوید عالم نے گیس کی قیمتوں میں بے جا اضافہ پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے فوری واپسی کامطالبہ کیا ہے۔ غریب عوام پہلے ہی مسائل کی چکی میں پس رہے ہیں، مزید مہنگائی عوام کی کمر توڑنے کے مترادف ہے۔ اضافہ واپس لیا جائے ورنہ ملک بھر میں احتجاج ہو گا، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا بوجھ براہ راست غریب عوام پر پڑے گا جس کی کم از کم گھریلو صارفین سکت نہیں رکھتے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے ہنگامی، مذمتی اجلاس میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے جبکہ حکمران پہلے سے دی گئی سہولتیں بھی چھیننے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ اس موقع پر قیمتوں میں اضافے کے خلاف ایک قراردار بھی منظور کی گئی جس کے مطابق اضافہ فوری واپس لیا جائے، بجلی اورگیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے، عوام کو قیمتوں میں ریلیف دے کر سہولت دی جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top