بھکر: ایم ایس ایم کا تنظیمی اجلاس

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بھکر کے زیراہتمام گورنمنٹ کالج کلور کوٹ میں اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری عرفان یوسف نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے ضلعی عہدیداران اور گورنمنٹ کالج کلور کوٹ کے عہدیداران بھی شریک تھے۔ اجلاس کے بعد چوہدری عرفان یوسف نے گورنمنٹ کالج کلور کوٹ کے طلبہ سے ملاقات کی، دوران ملاقات طلبہ نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور پاکستان عوامی تحریک کی کرپٹ اور فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کو سراہا اور مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top