فوجی عدالتوں کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان عوامی تحریک

دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کے ساتھ ساتھ مدرسوں کی غیرملکی فنڈنگ بھی روکی جائے‎
دہشت گردوں کے حق میں بیان دینے والوں کو کٹہرے میں لانا از حد ضروری ہے، ڈاکٹررحیق عباسی

لاہور (25 دسمبر 2014) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری کے 14نکات میں سے 8 نکات حکومت کے 20 نکاتی ایجنڈے میں شامل ہیں تا ہم دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کی بات تو کی گئی مگر مدرسوں کو ملنے والی فنڈنگ روکنے کا ذکر نہیں ہوا، مدرسوں کی رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ متفقہ نصاب کی تیاری اور اصلاحات بھی ناگزیر ہیں، ورنہ مسئلہ حل نہیں ہو گا، دہشت گردوں کے حق میں بیان دینے والوں کو کٹہرے میں لانا از حد ضروری ہے جسے نظر انداز کر دیا گیا اگر اب بھی مصلحتوں سے کام لیا گیا تو پھر خون کی ندیاں بہتی رہیں گی اور ہم کف افسوس ملتے رہیں گے، وزیر اعظم نے قومی ایکشن پلان تیار کرنے کا اعلان کرتے وقت جس طرح مشترکہ پریس کانفرنس منعقد کی بہتر ہوتا وہ تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں قومی ایکشن پلان کا اعلان کرتے، ایسی آوازیں آ رہی ہیں کہ اے پی سی میں شریک بعض جماعتیں 100 فی صد 20 نکاتی ایجنڈے پر متفق نہیں ہیں، اس تاثر کو زائل ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کے ثمرات اس وقت ہی سامنے آئیں گے جب اس پر عمل ہو گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک عمل درآمد کے حوالے سے کڑی نظر رکھے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top