دہشت گردی کے فتنے سے محفوظ رہنے کیلئے ایک ارب درود پاک پڑھنے کی مہم

عالمی میلاد کانفرنس میں درود پاک بارگاہ رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں پیش کیا جائے گا‎

لاہور (29 دسمبر 2014) حضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت اقدس پوری امت کیلئے جہاں باعث خیر و برکت ہے وہاں مصائب و آلام سے نجات کا ذریعہ بھی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر خیر خصوصاً درود و سلام کا نذرانہ توجیحات محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حصول کا واحد ذریعہ ہے، اس وقت وطن عزیز دہشت گردی جیسے جن ہولناک حالات سے دوچار ہے ان سے نجات کیلئے غمگسار امت پیغمبر امن و رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں رجوع کی ضرورت ہے، اس مقصد کیلئے تحریک منہاج القرآن نے لاہور میں ایک ارب درود پاک پڑھانے کی مہم شروع کر دی ہے جو 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب مینار پاکستان میں منعقد ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس میں دنیا بھر سے پڑھے جانے والے درود پاک کے ساتھ بارگاہ رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں پیش کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر ارشاد احمد طاہر نے میلاد مہم کے سلسلہ میں منعقد اجلاس میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ناظم لاہور حافظ غلام فرید نے کہا کہ سانحہ پشاور کا دکھ پوری قوم کا دکھ ہے، آئندہ ایسے سانحات سے محفوظ رہنے کیلئے پوری قوم کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں امن و سلامتی کی التجائیں کرنا ہو نگی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top