ڈاکٹر طاہرالقادری کا انار کلی آتشزدگی میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار

لاہور (29 دسمبر 2014) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے انار کلی میں آتشزدگی کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ لاہور کے مصروف ترین بازار میں ہونے والے آتشزدگی کے واقعہ پر بر وقت قابو کیوں نہیں پایا گیا؟ اسکی تحقیق ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ صرف پنجاب میں ہر سال 8 سے 10 ہزار آتش زدگی کے واقعات ہوتے ہیں اور مناسب سہولتوں کے فقدان اور بر وقت امدادی سرگرمیاں شروع نہ ہونے کے باعث جانی و مالی نقصان ہوتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top