دولتالہ (گوجرخان): منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

دولتالہ (نامہ نگار) منہاج القرآن ویمن لیگ بھنگالی شریف حلقہ پی پی 4 کے زیراہتمام سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقادر چوہدری عبدالحمیدکی رہائش گاہ پر کیا گیا۔ محفل کی صدارت مسز سید عبدالقادر شاہ ہمدانی (مرحوم) مائی صاحبہ آستانہ عالیہ بھنگالی شریف نے کی۔ خصوصی خطاب مصباح کبیر ریسرچ سکالر منہاج انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور نے کیا نقابت کے فرائض ہاجرہ محمود قریشی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ پی پی 4 نے ادا کئے۔ منہاج نعت کونسل، منہاج سسٹرز اور نعت خواں خواتین نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں انتہائی خوبصورت انداز میں درود وسلام اور عقیدت کے نذرانے پیش کئے۔ محفل کے آخر میں سانحہ ماڈل ٹائون لاہور، سانحہ پشاور کے شہداء اور ملک پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top