جہلم: منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کا انعقاد

(جہلم، 28 دسمبر 2014) منہاج القرآن یوتھ لیگ جہلم کے زیراہتمام میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی منعقد کی گئی۔ ریلی صبح 10:00 بجے ضلعی دفتر جادہ جہلم سے شروع ہوئی۔ ریلی کی صدارت جناب سید ابرار حسین شاہ صاحب (ضلعی نائب صدر پاکستان عوامی تحریک جہلم) نے کی۔ مہمان خصوصی جناب جاوید قریشی (سٹی صدر پاکستان پیپلز پارٹی جہلم) تھے۔ دیگر مہمانانِ گرامی میں جناب نعیم عالم (ضلعی رہنما پاکستان تحریک انصاف)، جناب شہزاد احمد (رہنما پاکستان مسلم لیگ ق جہلم)، صدر چنگ چی ایسوسی ایشن جہلم، نامزد اُمیدوار برائے ضلعی صدر پریس کلب جہلم شامل تھے۔ اِس کے علاوہ ریلی میں تحریک تمام فورمز کے ضلعی اور تحصیلی عہدیداران نے شرکت کی۔ ریلی کے مختلف مقامات پر سول سوسائٹی کی جانب سے بھرپور استقبال کیا گیا اور گُل پاشی بھی کی گئی۔ ریلی کے اختتام پر مہمانانِ گرامی نے اپنے اپنے خطابات میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغامِ امن اور آپس میں باہمی پیار، محبت و یگانگت کو فروغ دینے پر زور دیا۔

رپورٹر: زین العابدین (ضلعی کوآڈینیٹر، منہاج القرآن یوتھ لیگ جہلم)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top