گجرات: استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں مشعل بردار جلوس

تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیراہتمام استقبال میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں یکم ربیع الاول کو مشعل بردار جلوس نکالا گیا جس میں عشاقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلوس کے شرکاء مرحبا یامصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سرکار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد مرحباء کے نعرے لگاتے رہے۔ جلوس کے مقررین نے سرکارِ دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فضائل و کمالات اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالی۔ جلوس کے اختتام پر ملکی سلامتی اور امتِ مسلمہ کی بھلائی کی خصوصی دعا مانگی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top