فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن معاشرے میں ہر سطح پر ظلم کے خلاف سینہ سپر ہے: غلام مرتضیٰ
فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم تربیت علامہ پروفیسر غلام مرتضیٰ نے کہا ہے کہ جو اللہ کے اس حکم کو جانتے ہوئے کہ برائی کے خلاف شدت کے ساتھ آواز اٹھانا اور اسے مٹانے کی عملی جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے انکی طرف سے ظالموں سے ڈر کر گھر میں دبک جانے پر اللہ کی طرف سے گرفت بڑی شدید ہو گی۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسلمانوں کو جو درس دیا اسکے مطابق مسلمان کمزور ہر گز نہیں ہیں اور ظلم سے ٹکرانا ہی ایمان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد انوار قباء کلیم شہید کالونی نمبر 2 میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حسین علیہ السلام کی دعوت پر یزیدنے بیعت نہیں کی تھی اس طرح ہر دور میں حسینی راہ پر چلنے والوں کے خلاف یزیدی سوچ مزاحم رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیغام امن و محبت کے عالمی داعی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت آج کے دور میں فہم دین کا معتبر ترین حوالہ ہے۔ تحریک منہاج القرآن معاشرے میں ہر سطح پر ظلم کے خلاف سینہ سپر ہے اور وہ وقت جلد آئے گا جب پاکستان کی دھرتی پر انقلاب کا سویرا طلوع ہو گا۔
تبصرہ