منہاج ماڈل سکول بنگش کالونی میں محفل میلاد کا انعقاد

ماں کی گود ہی دنیا کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے۔ تہمینہ ناز

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام منہاج القرآن ماڈل سکول بنگش کالونی میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر پرنسپل تہمینہ ناز، وائس پرنسپل فوزیہ رحمن نے خصوصی شرکت کی، علاوہ ازیں منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی سیکرٹری اطلاعات رابعہ علی خان اور دیگر خواتین بھی موجود تھیں۔ پرنسپل تہمینہ ناز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں کوحضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی سیرت اور نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی میں ڈھالنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم بچوں کی تربیت بھی اسی ماحول میں کرسکیں، کیونکہ ماں کی گود ہی دنیا کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے دنیا بھر میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عشق کے چراغ روشن کئے ہیں۔ آج پوری دنیا کے کونے کونے میں محافل میلاد کا انعقاد تحریک منہاج القرآن کی کاوشوں کے باعث ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top