ڈاکٹر رحیق عباسی کی طرف سے علی سفیان آفاقی اور سرفراز سید کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور (04 فروری 2015) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے سینئر صحافی علی سفیان آفاقی اور سرفراز سید کی اہلیہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ علی سفیان آفاقی ایک ادارہ کا نام ہے، مرحوم نے صحافت کو عبادت کا کام سمجھا، ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہو سکے گا۔ مرکزی صدر عوامی تحریک نے سنیئر صحافی سرفراز سید کی اہلیہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکن ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top