‎65 سالہ بزرگ کی پولیس تشدد سے موت، پنجاب پولیس خود ساختہ خادم اعلیٰ کا عسکری ونگ بن چکی ہے، خرم نواز گنڈا پور‎

پاکستانی عوام دہشت گردوں سے زیادہ اپنے محافظوں سے خوفزدہ ہیں
عورتوں، نابیناؤں اور معصوم بچوں پر پولیس کا وحشیانہ تشدد حکمرانوں کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے‎
ماڈل ٹاؤن میں دہشت گرد پولیس والوں نے جو کچھ کیا وہ انسانی تاریخ کی بد ترین مثال ہے
نام نہاد وزیر اعلیٰ پنجاب کی بے حسی اور خاموشی سے لگتا ہے کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے
ماڈل ٹاؤن میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران کے وفود سے ملاقات میں گفتگو‎

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ ریاست عوام کے تحفظ کیلئے کام کرتی ہے لیکن بد قسمتی سے اس دور حکومت میں عوام عدم تحفظ کا شکا ر ہو چکے ہیں۔ دہشت گرد معصوم بچوں تک پہنچ چکے ہیں انہیں بیہمانہ طریقے سے شہید اور زخمی کر رہے ہیں، لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا، پولیس حکمرانوں کی ذاتی ملازم بن چکی ہے، ماڈل ٹاؤن میں پولیس گردی سے 14معصوم شہریوں کو شہید کر دیا گیا۔ لاہور کے ایک تھانے میں 65سالہ بزرگ کو تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، ماڈل ٹاؤن میں دہشت گرد پولیس والوں نے جو کچھ کیا وہ انسانی تاریخ کی بد ترین مثال ہے، معصوم شہری پولیس کی درندگی کا شکار ہو رہے ہیں، آئے روز بے گناہ افراد کو جھوٹے مقدمات میں قید و بند کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ نام نہاد وزیر اعلیٰ پنجاب کی بے حسی اور خاموشی سے لگتا ہے کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے، وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران کے وفود سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر ساجد بھٹی، جواد حامد، قاضی فیض، فیاض وڑائچ، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ و دیگر بھی موجود تھے۔ خرم نواز گنڈ ا پور نے کہا کہ پنجاب کے تھانوں میں جنگل کا قانون رائج ہے، پنجاب پولیس کی وحشیانہ کارروائیوں سے گمان ہوتا ہے کہ شاید یہ بھارت یااسرائیل کی پولیس ہے، پنجاب پولیس خود ساختہ خادم اعلیٰ کا عسکری ونگ بن چکی ہے۔ انہوں کے کہا کہ پنجاب پولیس کی کل کارکردگی سانحہ ماڈل ٹاؤن، سانحہ گوجرہ، نابیناؤں پر لاٹھی چارج اور سکول کے بچوں پر تشدد ہے۔ عورتوں، نابیناؤں اور معصوم بچوں پر پولیس کا وحشیانہ تشدد حکمرانوں کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن سے لے کر معصوم بچوں پر تشددتک کسی ایک واقعہ کے ذمہ دار کو سزا نہیں دی گئی، پاکستانی عوام دہشت گردوں سے زیادہ اپنے محافظوں سے خوفزدہ ہیں۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ ملک میں ایک ایسا آئینی نظام موجود ہے جس کے تابع ہو کر حکومت سمیت تمام اداروں کو کام کرنا ہوتا ہے، بد قسمتی سے کبھی حکمرانوں نے آئینی تقاضوں پر عمل نہیں کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top