بجلی، گیس، سی این جی اور اب پٹرول بھی ناپید ہوچکا، عوام کاکوئی پرسان حال نہیں: ملک طاہر جاوید

حکومت نام کی کوئی چیزنظر نہیں آرہی، عوام کواب ہوش کے ناخن لینا ہوں گے: مقصود عباسی

اسلام آباد (08 فروری 2015ء) پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے نائب صدر ملک طاہر جاوید، مقصود عباسی، امجد عباسی اور  ملک ناصر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک میں بجلی، گیس اور سی این جی کی بندش کے بعد اب پٹرول بھی ناپید ہوچکا ہے، عوام پریشان ہال ہیں، کوئی پرسان حال نہیں ہے، ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی، ہر طرف جنگل کا قانون ہے، ملکی ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک PP-10  کے عہدیداران سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دیگر عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی حالات اب انقلاب کا تقاضا کررہے ہیں، نااہل حکمرانوں کو اب جانا ہوگا۔ حکمرانوں کی نااہلیوں اور ناقص پالیسیوں کے باعث ملک تباہی تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک قدرتی ذخائر سے مالامل ہے کسی چیزکی کمی نہیں ہے، بجلی بھی ہے اور گیس بھی، ملک میں کسی چیز کی کمی نہیں ہے، کمی ہے تو صرف دماغ اور اخلاص کی جو ن لیگ کے پاس نہیں ہے اسی لئے ملک ترقی کی بجائے تنزلی کی جانب رواں دواں ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top