تحریک منہاج القرآن لاہور کے تحت ’’امن سیمینار‘‘ کل ہو گا‎

دہشت گردی کا شکار معصوم پاکستانیوں کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی

پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام مورخہ 25 فروری بروز بدھ مغلپورہ میں ’’امن سیمینار‘‘ منعقد ہو گا۔ سیمینار میں دہشت گردی کا شکار معصوم پاکستانیوں کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ امین سیمینار میں دہشت گردوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ امن سیمینار میں ملک میں سماجی امن اور امن عالم کے حوالے سے خصوصی دعا ہو گی۔ تقریب میں اہم سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات شرکت کر کے اظہار خیال کریں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top