چکوال: ایم ایس ایم کے زیراہتمام ’’سفیر امن‘‘ سیمینار

چکوال: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے حوالے سے پریس کلب چکوال میں ’’سفیر امن‘‘ سیمینار منعقد ہوا، جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، اس موقع پر حافظ عبد الغفار ایڈووکیٹ سابق راہنما MSM، چوہدری عرفان یوسف قائد طلبہ MSM اور محمد عاصم انقلابی ڈویژنل کوآرڈینیٹر MSM راولپنڈی نے خصوصی شرکت کی، علاوہ ازیں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے دیگر عہدیداران بھی شریک تھے، تقریب میں نقابت کے فرائض احمد حسن نے سر انجام دیے۔

حافظ عبد الغفار ایڈووکیٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج سانحہ ماڈل ٹاؤن کو 8 ماہ گزر چکے ہیں لیکن یہ بے جس حکمران ٹس سے مس نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کے تختہ دار پر لٹکنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ حکمرانوں کا کوئی ہتھکنڈہ ہمیں انصاف کی راہ سے نہیں ہٹا سکتا۔ تقریب سے چوہدری عرفان یو سف مرکزی صدر MSM، حافظ عبد الغفار ایڈووکیٹ، محمد عاصم انقلابی، رافعہ عروج ملک اور ارسلان ملک نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ملی اور تحر یکی نغمے پیش کئے اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی ملی اور دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں ایم ایس ایم سسٹرز کی عہدیداران اور کارکنان نے بھی شرکت کی۔

پروگرام میں حافظ محمد خان، توقیر اعوان ایڈووکیٹ، جہانگیر حسین، حاجی محمد صفدر، حاجی محمد صابر، ڈاکٹر سہیل جنجوعہ، سعید شاہ مشہدی، توفیق عباس، غلام رضا اعوان، حاجی مزمل عباس، احسان سنی، عبد الغنی نے بھی شرکت کی۔ آخر میں چوہدری عرفان یو سف نے سانحہ ماڈل ٹاؤن اور انقلاب مارچ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور دھرنے کے حوالے سے قربانیاں دینے والوں میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ بعد ازاں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top