منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد کی دلی میں ’’عالمی کتاب میلہ‘‘ میں شرکت

دلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بھارت کے دورے پر آئے وفد نے دلی میں عالمی کتاب میلہ میں شرکت کی۔ وفد میں انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا اور پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر راجہ زاہد شامل تھے۔ منہاج القرآن انڈیا کے صدر سید نادِ علی، منہاج القرآن دلی کے صدر سید منصور حسین، منہاج القرآن دلی کے سیکرٹری جنرل رضوان قادری، انٹرفیتھ ریلیشنز کے کوآرڈینیٹر محمد جنید خان اور منہاج القرآن جموں و کشمیر کے صدر نے وفد کا استقبال کیا۔ عالمی کتاب میلہ دلی کے پاگتی میدان میں منعقد کیا گیا ہے، جس میں منہاج القرآن انڈیا کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی کتب کا سٹال لگایا گیا ہے۔ کتاب میلہ کے شرکاء شیخ الاسلام کے کام میں کافی دلچسبی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد نے منہاج القرآن انڈیا کے کام پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

رپورٹ: محمد جنید خان

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top