فاروق آباد: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ’’شیخ الاسلام‘‘ سیمینار

تحریک منہاج القرآن فاروق آباد کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ’’شیخ الاسلام‘‘ سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر کارکنان نے اپنے قائد سے نغموں کی صورت میں اظہار عقیدت و محبت کیا۔ سیمینار میں تحریک منہاج القرآن کے جملہ عہدیداران نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top