لودہراں: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے کے موقع پر محفل نعت کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ کے حوالے سے حماد اکیڈمی میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، بعد ازاں لودہراں کے معروف ثناء خوانان نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ تقریب میں ملک محمد اسلم حماد، رانا اشرف علی خان، چوہدری عبد الغفار سنبل، ملک سلطان آرائیں، ملک احمد بخش پولٹری فارمر، عابد حسین جوئیہ، نادر حسین سہروردی، ملک احمد بخش، اظہر حسین لنگاہ ایڈووکیٹ، ملک عمر فاروق، محمد محمود بھٹی، راؤ انتظار احمد، ارشاد احمد، ارشد علی مرزا، ظفر آفتاب بھٹی، کاشف علی مصطفوی، خواجہ محمد احمد قادری، زاہد علی اور تحریک منہاج القرآن لودہراں کے تمام فورمز کے جملہ کارکنان و عہدیداران نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت یابی اور درازئ عمر کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top