سول سوسائٹی کے لوگ ڈاکٹر طاہرالقادری کے دہشت گردی کے خلاف فتوے کا مطالعہ ضرور کریں، بشارت عزیز جسپال

ڈاکٹر طاہرالقادری کا دہشت گردی کے خلاف کتابی فتویٰ امت کا تاریخی ورثہ ہے
ڈاکٹر طاہرالقادری کی کتاب نے دہشت گردی اور فساد ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا
مرکزی سیکرٹریٹ میں مختلف این جی اوز کے رہنماؤں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو

پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت عزیز جسپال نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا دہشت گردی کے خلاف فتویٰ اسلام کے امن، محبت، رواداری اور بھائی چارہ کے روشن چہرے کو نمایاں کرتا ہے۔ سول سوسائٹی کے لوگ ڈاکٹر طاہرالقادری کے دہشت گردی کے خلاف فتوے کا مطالعہ ضرور کریں۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کی شخصیت کے مختلف گوشوں پر دنیا کی کئی یونیورسٹیوں میں PHD‏ کے مقالے لکھے جا رہے ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری کا منفرد اعزاز ہے کہ کسی شخصیت کی زندگی میں دنیا کی بڑی یونیورسٹیز میں مقالے لکھنے کا آغاز ہو جائے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی مطبوعہ کتب جن کی تعداد 700 سے متجاوز ہے، پوری دنیا میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی علمی پیاس بجھا رہی ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں مختلف این جی اوز کے رہنماؤں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید امجد علی شاہ، جی ایم ملک، ساجد بھٹی، جواد حامد و دیگر بھی موجود تھے۔

بشارت جسپال نے وفد کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے اور تحریک منہاج القرآن کے پور ی دنیا میں پھیلے وسیع نیٹ ورک کے تنظیمی سٹرکچر، تعلیمی و سماجی خدمات کی تفصیلات وفد کو بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے1000 کے قریب مسودات ترتیب و تدوین اور طباعت کے مختلف مراحل میں ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری 6000 سے زائد خطاب آڈیو، ویڈیو اور سی ڈیز پر مشتمل اتنا بڑا ذخیرہ انسانیت کو دے چکے ہیں۔ انکی مذہبی، تعلیمی، دفاعی، امن عالم اور سیاسی خدمات کا وسیع دائرہ پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا دہشت گردی کے خلاف کتابی فتویٰ امت کا تاریخی ورثہ ہے۔ انہوں نے امت مسلمہ پر وہ احسان کیا ہے جسے صدیوں یاد رکھا جائے گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی کتاب نے دہشت گردی اور فساد ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے جہاد اور فساد کے فرق کو واضح کر کے تاریخی کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ ساری دنیا میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے فتویٰ کو بہت زیادہ پذیرائی ملی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس اہم دستاویز کو پاکستان کے ہر فرد تک پہنچا دیا جائے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے دہشت گردوں کے چہروں سے پردہ اٹھا یا ہے ان کی کتاب نے دہشت گرد اور مسلمان کا فرق واضح کر دیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top