دہشت گردی کے خلاف آئینی ترمیم پر ایک نہ ہونے والے پاور شیئر فارمولے پر ایک ہو گئے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری‎

مورخہ: 10 مارچ 2015ء

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس سے ٹیلی فون پرخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آئینی ترمیم پر ایک نہ ہونے والے پاور شیئرنگ فارمولے پر ایک ہو گئے۔ سینیٹ الیکشن خرید و فروخت سے شروع ہو کر مک مکا پر ختم ہو گئے۔ مک مکا پارٹیوں نے حقیقی حکومت اور اصلی اپوزیشن کا راستہ روک رکھا ہے۔ قاتل حکمرانوں نے ماڈل ٹائون جوڈیشل کمیشن پر نیا ڈرامہ شروع کر دیا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے گرم جوشی کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن حکمران آخری لمحے پر انتخابات سے فرار کا کوئی نہ کوئی راستہ پھر ڈھونڈ لیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top