جاوید ہاشمی کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں، ترجمان عوامی تحریک

مورخہ: 11 مارچ 2015ء

لاہور (11 مارچ 2015) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے جاوید ہاشمی کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ وہ ایک سانس میں کچھ اور دوسرے سانس میں کوئی اور بات کرتے ہیں۔ فوج کے خلاف کسی گیم پلان کی بات ناقابل فہم ہے۔ یہ بات تو دھرنے کے بد ترین مخالفوں نے بھی کسی موقع پر نہیں کہی، ترجمان نے کہا کہ جاوید ہاشمی نے کنٹینر سے رخصت ہوتے وقت کہا کہ دھرنے کے پیچھے فوج ہے اب کہہ رہے ہیں کہ یہ سارا گیم پلان فوج کے خلاف تھا۔ ترجمان نے کہا کہ ہم جاویدہاشمی کی صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top