دولتالہ: تحریک منہاج القرآن کا تنظیمی اجلاس

مورخہ: 12 مارچ 2015ء

دولتالہ: تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور منہاج القرآن ویمن لیگ پی پی 4  کا پارٹی الیکشن کے سلسلہ میں مشترکہ تنظیمی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت انار خان گوندل امیر تحریک منہاج القرآن ضلع راولپنڈی نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اجلاس میں چوہدری محمد جمیل قادری صدر منہاج ایشین کونسل ساؤتھ کوریا، صابر خان ریٹرننگ آفیسر مرکزی الیکشن سیل تحریک منہاج القرآن لاہور نے کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران اور کارکنان نے مرکزی اور صوبائی عہدوں کیلئے اہل اور دیانتدار امیدواروں کی نامزدگیاں کیں اور ووٹر لسٹ میں اندراج بھی کروایا۔ اجلاس میں محمودالحق قریشی، قاری منیر حسین قادری، چوہدری محمد اسحق، قاضی محمد افضل، چوہدری جاوید اقبال، چوہدری طاہر خان، چوہدری بابر علی، چوہدری اسرار احمد، حافظ محمد عرفان، راجہ تنویر احمد، ماسٹر عبدالقیوم، چوہدری شہیر علی، قاضی احسان غفور، قاضی ادریس زعفران، وسیم اختر مغل، مرزا محمد اعجاز، ہاجرہ محمود قریشی ناظمہ ویمن لیگ، فردوس امین نائب صدر ویمن لیگ، سعدیہ قریشی اور دیگر تحریکی عہدیداروں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top