کویت: راجہ ناصرعباس کا منہاج سوشل ویلفیئر سوسائٹی کا وزٹ

مورخہ: 12 مارچ 2015ء

مجلس وحدۃ المسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور سید شفقت حسین شیرازی کے دورہ کویت کے دوران ان کے اعزاز میں منہاج القرآن سوشل ویلفیئر سوسائٹی (کویت) کی جانب سے کویت کانٹی نینٹل ہوٹل میں ظہرانہ دیا گیا جس میں سوسائٹی کی ایگزیکٹو کونسل، تنظیمات کے عہدیدران کے علاوہ ماجد دہلوی ناظم انڈین کمیونٹی اور سید عرفان کاظمی صدر ماتمی کونسل کویت نے بھی شرکت کی۔ منہاج القرآن سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے صدر حاجی عبد الرشید نے مجلس وحدت المسلمین کے وفد کو منہاج القرآن ویلفیئر سوسائٹی (کویت) کی جانب سے خوش آمدید کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ راجہ ناصرعباس کی کویت آمد کو یہاں مقیم تمام مکاتب فکر کے پاکستانیوں کیلئے نیک شگون سمجھتے ہیں، اور اتحاد امت کیلئے محبت، پیار، اتحاد اور یگانگت کے ساتھ مل جل کر کام کرنے کا اعادہ کرتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top