ڈاکٹر طاہرالقادری کا راؤ محمد خالد کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مورخہ: 24 مارچ 2015ء

لاہور (24 مارچ 2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے پاکستان عوامی تحریک فرانس کے میڈیا سیکرٹری راؤ خلیل احمد کے والد راؤ محمد خالد کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نیک، متقی اور پرہیز گار انسان تھے، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق دے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے راؤ خلیل احمد کو غم کی اس گھڑی میں صبر کی تلقین کی۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق عباسی، شیخ زاہد فیاض، جی ایم ملک و دیگر صوبائی و ضلعی قائدین نے راؤ خلیل احمد کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top