سکھر: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب

مورخہ: 21 مارچ 2015ء

تحریک منہاج القرآن سکھر کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے موقع پر قائد ڈے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن مخدوم ندیم احمد ہاشمی اور زونل کوآرڈینیٹر سیف اللہ قادری نے کی۔  تقریب کے مہمان خصوصی شیخ زاہد فیاض ناظم اعلیٰ تنظیمات اور راجہ ندیم تھے۔ اس موقع پر سکھر ڈویژن سے انقلاب مارچ میں شامل ہونے والے افراد میں مہمان خصوصی شیخ زاہد فیاض نے اسناد تقسیم کیں۔ تقریب کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top