گوجرانوالہ: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ورکرز کنونشن

مورخہ: 21 مارچ 2015ء

پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ پی پی 99 کے زیراہتمام ورکرز کنونشن فیروز والا میں منعقد ہوا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ کنونشن کے مہمان خصوصی ضلعی امیر تحریک عمران علی ایڈووکیٹ، سید محسن علی شاہ گیلانی، رفعت اشفاق اور زونل ناظم تنظیمات انجینئر محمد رفیق نجم تھے، علاوہ ازیں مرکزی اور ضلعی عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر معزز مہمانوں نے اظہار خیال بھی کیا۔ تقریب کے اختتام پر انقلاب مارچ کے شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top