معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک اللہ یار خان اعوان کی پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت

مورخہ: 25 مارچ 2015ء

پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر ملک غلام محمد اعوان کی زیر صدارت ایک پر وقار تقریب میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک اللہ یار خان اعوان نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی عظیم انقلابی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ ملک غلام محمد اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 20 کروڑ عوام کی آخری اور امید کی واحد کرن ڈاکٹر طاہرالقادری ہیں جن کی انقلابی جدوجہد سے کرپٹ اور ظالمانہ نظام کا خاتمہ ہو گا اور غریب عوام کو خوشحالی نصیب ہو گی۔ اس موقع پر تقریب میں پاکستان عوامی تحریک تحصیل نوشہرہ کے صدر ملک حاجی محمد ریاض، ملک فضل الرحمان، ہیڈ ماسٹر حاجی محمد لطیف، ملک منظور حسین اور ظہور الہی بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top