راولپنڈی: پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت

مورخہ: 25 مارچ 2015ء

راولپنڈی کے عوام نے کبھی بھی میٹرو بس منصوبے کی ڈیمانڈ نہیں کی اور نہ ہی عوام کو میٹرو بس کی ضرورت ہے: غلام علی خان
جمہوریت کے دعوے کرنے والوں نے بلدیاتی الیکشن نہ کروا کر جمہوریت کش اقدام کیا ہے۔ غلام علی خان

راولپنڈی: پاکستان عوامی تحریک کے رہنما میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے کہا ہے کہ پچھلے پانچ سالہ دور اور موجودہ دو سالہ دور میں جمہوریت کے دعوے کرنے والوں نے بلدیاتی الیکشن نہ کروا کر جمہوریت کش اقدام کیا ہے۔ راولپنڈی کے عوام نے کبھی بھی میٹرو بس منصوبے کی ڈیمانڈ نہیں کی اور نہ ہی عوام کو میٹرو بس کی ضرورت ہے۔ میٹرو بس منصوبہ عوام پر مسلط کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چیئرمین تاجر ایکشن کمیٹی فہیم صدیقی کی جانب سے میٹرو بس منصوبے کے خلاف آل پارٹیز اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر فہیم صدیقی، شیخ راشد شفیق، ممبر صوبائی اسمبلی عارف عباسی، ملک طاہر جاوید، حاجی شیر افضل، طارق بٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے عوام پر بلدیاتی اداروں کے دروازے بند کیے اور سرکاری ایڈمنسٹریٹرز کے ذریعے لوٹ مار کی انتہا کی۔ اب وقت آ گیا ہے کہ عوام گلی محلہ کے عوام کی لوٹی گئی پائی پائی کا حساب لیں۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں کارکنوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے اور نہ ہی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے قاتل حکمرانوں کو معاف کیا جائیگا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top