منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 23 شادیوں کی سالانہ اجتماعی تقریب 29 مارچ کو ہو گی

مورخہ: 26 مارچ 2015ء

20 مسلم اور 3 غیر مسلم جوڑوں کی شادی کروائی جائے گی، انتظامات آخری مراحل میں داخل
شادیوں کی اجتماعی تقاریب میں اب تک 2000 سے زائد غریب اور بے سہارا بچیاں پیا گھر سدھار چکی ہیں

لاہور (26 مارچ 2015) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت 23 شادیوں کی سالانہ اجتماعی تقریب 29 مارچ بروز اتوار مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گی۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین القادری، سابق وفاقی وزیر بیگم عابدہ حسین، پی ٹی آئی کے رہنما ابرار الحق، مجلس وحدت المسلمین، سنی اتحاد کونسل کے رہنما اور دیگر اہم سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات شرکت کریں گی، انتظامات آخری مراحل میں داخل ہو گئے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر ہونے والی شادیوں کی اجتماعی تقاریب میں اب تک 2000 سے زائد غریب اور بے سہارا بچیاں پیا گھر سدھار چکی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ غریب کی بیٹیاں ہاتھوں میں مہندی لگانے کے انتظار میں بوڑھی ہو جاتی ہیں۔ اس اہم سماجی مسئلے کے حل کیلئے‎ MWF مرکزی سطح پر سال میں ایک اور ڈویژن، ضلعی سطح پر پورا سال شادیوں کی اجتماعی تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ دلہن کو ڈیڑھ لاکھ مالیت کا سامان دیا جاتا ہے اور فی بارات 60 مہمانوں کیلئے کھانے کا پروقار انتظام بھی کیا جاتا ہے۔ اس طرح 2000 مہمانوں کا کھانا بنایا جاتا ہے۔ اجتماعی تقریب میں 3 غیر مسلم جوڑوں کی بھی شادی کروائی جائے گی۔ مسلم جوڑوں کو علیحدہ علیحدہ نکاح پڑھانے کیلئے علمائے کرام اور غیر مسلموں کیلئے انکے مذہبی رہنما موجود ہوتے ہیں۔‎

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top