پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کنٹونمنٹ الیکشن میں پوری سیاسی طاقت کے ساتھ عملی طور پر حصہ لے گی

مورخہ: 26 مارچ 2015ء

الیکشن کی تیاریوں کیلئے چار کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں

اسلام آباد (26 مارچ 2015) پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کنٹونمنٹ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں پوری سیاسی طاقت کے ساتھ عملی طور پر حصہ لے گی۔ پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی مرکزی صدر راضیہ نوید نے پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ لاہور کی صدر عطیہ بنین کی سربراہی میں چار کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ کنٹونمنٹ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کیلئے تشکیل دی گئیں چار کمیٹیوں میں کینٹ اے میں زارا ملک، فریدہ علوی، کینٹ بی میں عطیہ بنین، عائشہ مبشر، کینٹ سی میں زریں لطیف اور کینٹ ڈی میں فہنیقہ ندیم کو ذمہ داریاں دی گئیں ہیں۔ کنٹونمنٹ الیکشن کے حوالے سے کینٹ میں پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کا خصوصی دفتر اور میڈیا سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ انتظامی کمیٹیاں روزانہ کی بنیاد پر مرکزی صدر PAT‏ راضیہ نوید کو رپورٹ دیا کریں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top