میرپور خاص: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب

مورخہ: 26 مارچ 2015ء

تحریک منہاج القرآن میرپور خاص ڈویژن کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے موقع پر قائد ڈے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض، راجہ ندیم اور صوبائی امیر سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی تھے، علاوہ ازیں نائب صدر پاکستان عوامی تحریک سندھ ممتاز رضا سیال، صدر تحریک منہاج القرآن میرپور خاص سید عدنان شاہ، صدر تحریک منہاج القرآن کھپرو سید زاہد علی شاہ، صدر تحریک منہاج القرآن ڈگری طارق خانجی، صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کھپرو محمد طیب چوہان، صدر یوتھ لیگ کھپرو محمد عامر قائمخانی، عبدالستار چوہان، ندیم احمد نقشبندی، سید محمد علی شاہ بھی شریک تھے۔  تقریب کے اختتام پر انقلاب مارچ کے شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں، سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top