عوامی تحریک کے رہنما غلام علی خان کی قیادت میں وفد کی دربار شاہ پور بارہ کہو ’’عرس‘‘میں شرکت

اسلام آباد (06 مارچ 2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان کی قیادت میں وفد نے دربار شاہ پور بارہ کہو اسلام آباد میں عرس کی تقریب میں شرکت کی۔ وفد میں عوامی تحریک کے مقصود عباسی، حسین خان، سعید عباسی، وحید عباسی، شیخ جاوید عالم، توصیف احمد ڈار اور دیگر بھی شریک تھے۔ وفد نے باباجی کے صاحبزادے سید امتیاز حسین شاہ جی، بابا جی کے دست راست جاوید احمد عباسی، ایاز عباسی، شیراز گردیزی سے ملاقات بھی کی۔

سید امتیاز حسین شاہ گردیزی نے غلام علی خان اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اولیا اللہ کے درباروں پر حاضری اور نسبت سے انسان کے اندر پائی جانے والی، روحانی بالیدگی کاباعث بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سید منور حسین شاہ المعروف شاہ سچیار رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس 4,5,6 اپریل کو منعقد ہوتا ہے، ملک بھر سے زائرین دربار پر حاضری کے لئے آتے ہیں اور سجادہ نشین باباجی سید دیدار حسین شاہ مدظلہ سے فیوض و برکات اور حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیددیدار حسین شاہ باباجی کا چشتیہ، قادریہ، قلندریہ اور صابریہ سلسلہ سے تعلق ہے۔

غلام علی خان نے بتایا دربارشاہ پور پر ملک بھر سے بڑی بڑی نامور شخصیات باباجی سید دیدار حسین شاہ سے ملنے کے لئے آچکے ہیں، جن میں سرفہرست بانی و سرپرست اعلی تحریک منہاج القرآن اور سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، نیئر بخاری، کے علاوہ روحانی شخصیات، ججز، جرنیل، فوجی و سول شخصیات دربار پر حاضری دے چکے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top