اٹلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو کے زیراہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ اٹلی کے زیرانتظام دیزیو میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بریشیا، دیزیو اور نوارا سے رفقاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی علامہ عبدالستار سراج (ڈنمارک) تھے جبکہ خصوصی شرکت صدر منہاج یوتھ لیگ چن نصیب اور جنرل سیکرٹری عمر مرزا نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافط محمد ارشد نے حاصل کی جبکہ اویس برادران نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

سب سے پہلے تعارفی نشت کا اہتمام کیا گیا جس میں سب رفقاء اور ممبران نے اپنا اپنا تعارف کروایا۔ بعد ازاں تربیتی نشت کا آغاز کیا گیا جس میں رفقاء کی طرف سے تحریک کے کام میں درپیش مشکلات کے حوالے سے سوالات کیے گئے۔ اس موقع پر علامہ عبدالستار سراج نے رفقاء کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے قرآن و حدیث کی روشنی میں درپیش مسائل کا حل پیش کیا۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ یورپ کے صدر چن نصیب نے اپنی گفتگو میں یوتھ لیگ کے لیے یورپ میں رہتے ہوئے درپیش چیلنجز کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ وہ کس طرح ان چیلنجز کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ عمر مرزا نے اپنی گفتگو ٹارگٹ حاصل کرنے کے لیے طریقہ کار کے بارے میں بتایا۔

رپورٹ: اسامہ ارشد، افضال مرزا (سیکرٹری میڈیا منہاج یورپین کونسل)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top