ڈائریکٹوریٹ آف انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام شریعہ کالج کے طلبہ کا مندر اور گرجوں کا وزٹ

ڈائریکٹوریٹ آف انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام مورخہ 19 اپریل 2015ء منہاج یونیورسٹی، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور کے ایم فل اور پی ایچ ڈی طلبہ کو لاہور شہر کے ہندوؤں کے شری کرشنا مندر راوی روڈ، بالمیک سوامی مندر نیلا گنبد، نولکھا پریسٹرین چرچ ریلوے اسٹیشن اور Praying Hands کیتھیڈرل چرچ وارث روڈ کا وزٹ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا کی قیادت میں کیا۔

متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان کے زیرانتظام سری کرشنا مندر راوی روڈ پہنچنے پر شریعہ کالج کے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلبہ گروپ کا ہندو ویلفیئر کونسل پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر منوہر چاند نے پجاری کاشی رام کے ہمراہ استقبال کیا۔ طلبہ کو مندر کے مختلف حصوں کا وزٹ اور ہندو مذہب کے بنیادی عقائد اور مذہبی رسومات تفصیلی طور پر بتائی گئی۔ اس کے بعد طلبہ کا وفد نیلا گنبد بالمیک سوامی مندر پہنچا جہاں پنڈت بھگت لال نے طلبہ کو مندر کا وزٹ کرایا اور ہندو مذہب کے حوالہ سے طلبہ کے سوالات کے جوابات دیئے۔

مسیحی مذہب کے معروف چرچ نولکھا پریسٹرین چرچ ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر پاسٹر انچارچ ڈاکٹر ریورنڈ مجید ایبل نے طلبہ کی آمد کا خیر مقدم کیا اور انہیں چرچ کا دورہ کرایا اور طلبہ کو مسیحی مذہب کے بنیادی عقائد اور مذہبی تہواروں کے بارے میں آگاہ کیا۔ آخر میں رائیونڈ ڈائسز چرچ آف پاکستان کے Praying Hands کیتھیڈرل چرچ وارث روڈ پہنچنے پر ریورنڈ پاسٹر عمانویل کھوکھر ڈین کیتھیڈرل چرچ نے چلبہ کے وفد کا استقبال کیا اور چرچ کا وزٹ کرایا۔ انہوں نے طلبہ کو مذہبی عبادات اور رسومات سے آگاہ کرتے ہوئے مختلف سوالات کے جواب دیئے۔ ریورنڈ پاسٹر عمانویل کھوکھر نے بین المذاہب رواداری کے فروغ کے لیے شیخ الاسلام کے کردار اور عالمی سطح پر سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور انٹرفیتھ ریلیشنز کی عملی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top