برائی کو روکنے کیلئے سینہ سپر ہو جانا انقلابی تحریکوں کا طرہ امتیاز ہوتا ہے: محمد رفیق نجم

فیصل آباد(26 اپریل 2015ء) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم تنظیمات انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا ہے کہ تاریخ انسانی گواہ ہے۔ کہ انقلاب کبھی امیروں، جاگیرداروں اور وڈیروں کی ضرورت نہیں رہا۔ جس پیغمبر نے بھی نظام کی تبدیلی کی آواز اٹھائی اس وقت کے وڈیرے، جاگیردار اور متمول لوگوں نے مزاحمتی حربے استعمال کر کے شدت کی مخالفت کی۔ تحریک منہاج القرآن تبلیغی نہیں انقلابی تحریک ہے اس کے قیام کے ساتھ ہی انقلاب دشمن قوتوں نے اس کا راستہ روکنے کی کوشش شروع کیں جو آج تک جاری ہیں۔ برائی کو روکنے کیلئے سینہ سپر ہو جانا انقلابی تحریکوں کا طرہ امتیاز ہوتا ہے۔ اسکے کارکن مثبت قدروں کے فروغ کیلئے تن من دھن کی بازی لگا دیتے ہیں۔ ایسے کارکنوں کا تعلق اپنے سربراہ کے ساتھ انتہائی جذباتی نوعیت کا ہوتا ہے جو انہیں بڑی سے بڑی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلعی آفس فیصل آباد میں عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر، ناظم میاں کاشف محمود، رانا غضنفر علی، غلام محمد قادری پروفیسر غلام مرتضیٰ، میاں امجد قادری، علامہ عزیز الحسن اعوان دیگر بھی موجود تھے۔ انجینئر رفیق نجم نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن معاشرے میں ہر سطح پر ظلم کے خلاف سینہ سپر ہے اور وہ وقت جلد آئے گا جب پاکستان کی دھرتی پر انقلاب کا سویرا طلوع ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top