آج (جمعہ) عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ’’ماں تجھے سلام‘‘ سیمینار ہو گا

مورخہ: 08 مئی 2015ء

سیمینار شہدائے پشاور اور شہدائے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی ماؤں کے نام منسوب کیا جائے گا

لاہور (7 مئی 2015) پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر 8 مئی (جمعۃ المبارک) کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں’’ماں تجھے سلام‘‘ کے عنوان سے سیمینار منعقد ہو گا۔ سیمینار کی صدارت منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز کریں گی۔ تقریب میں مختلف سیاسی، سماجی تنظیموں کی نمائندہ خواتین شرکت کریں گی۔ پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی ترجمان کے مطابق اس سال ہونے والا سیمینار شہدائے پشاور اور شہدائے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی ماؤں کے نام منسوب کیا جائے گا۔ اس اہم سیمینار میں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والی عظیم ماں تنزیلہ امجد، سانحہ پشاور کی ماؤں، آپریشن ضرب عضب میں شہادت پانے والے فوجی جوانوں کی ماؤں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top