آئرلینڈ: پیر سید تصور حسین کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

آئرلینڈ کی معروف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت اور آستانہ عالیہ شاہ دولہ دریائی(گجرات) کے سجادہ نشین پیر سید تصور حسین کی والدہ ماجدہ کے ایصال ثواب کے لئے المصطفیٰ اسلامک سنٹر لمرک میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ریفرنس میں قرآن خوانی کی گئی، جس کا اہتمام منہاج القرآن آئرلینڈ کی ایگزیکٹو نے کیا۔

قرآن خوانی کے بعد تلاوت کلام پاک کا آغاز کیا گیا جس کی سعادت ابو احمد (بنگالی) نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حاصل کرنے والوں میں ملک طارق، فرقان اسلم، فیضان قادری اور عامر بٹ شامل تھے۔ پیر غلام دستگیر نے قرآن وسنت کی روشنی میں ایصال ثواب کے عنوان پر خوب مدلل گفتگو کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

تعزیتی ریفرنس میں محمد زاہد، پیر غلام دستگیر، آزاد احمد، عامر بٹ، اسد احمد، میاں عبدالوحید، میاں عبدالقدیر، میاں طاہر عزیز، خاور شاہ، مدثر آغا اور دیگر احباب نے شرکت کی۔ ، تقریب کے اختتام پر اجتماعی طور پر درودوسلام کے بعد خصوصی دعا کی گئی اور جملہ شرکاء کو لنگر پیش کیا گیا۔ ۔

رپورٹ: فرخ وسیم بٹ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top