فلپائن، ناروے، انڈونیشیا، ملائیشیا کے سفارتکاروں کے نام سربراہ عوامی تحریک کا تعزیتی پیغام‎

مورخہ: 08 مئی 2015ء

ہیلی کاپٹر حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا: ڈاکٹر طاہرالقادری
پاک فوج کے پائلٹس کی شہادت پر گہرے غم کا اظہار، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا

لاہور (8 مئی 2015) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ہیلی کاپٹر حادثہ کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا۔ انہوں نے فلپائن، ناروے، انڈونیشیا، ملائیشیا کے سفارتخانوں کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ قیمتی جانی نقصان پر پاکستان کے عوام ان کے دکھ، درد میں برابر کے شریک ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے حادثے میں پاک فوج کے شہید ہونیوالے پائلٹس کے حوالے سے بھی گہرے غم اور دکھ کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے گلگت میں پیش آنے والے حادثہ اور قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا۔‎

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top