دھاندلی زدہ انتخابات کے دو سال مکمل ہونے پر عوامی تحریک کے زیر اہتمام آج سیمینار ہو گا

مورخہ: 11 مئی 2015ء

این اے 125 کے فیصلہ سے ثابت ہو گیا کہ عام انتخابات شفاف نہیں تھے، خرم نواز گنڈا پور

لاہور (10مئی 2015) پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام آج 11مئی 2013 کے دھاندلی زدہ انتخابات کے دو سال مکمل ہونے پر آج مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ’’ دھاندلی زدہ غیر آئینی انتخابات‘‘ کے عنوان سے سیمینار منعقد ہو گا۔ سیمینار میں مسلم لیگ ق، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، مجلس وحدت المسلمین، سنی اتحاد کونسل و دیگر جماعتوں کے رہنماء شرکت کریں گے گذشتہ روز انتظامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ عوامی تحریک وہ واحد جماعت ہے جس نے مئی 2013 کے انتخابات سے پہلے قوم کو آگاہ کیا کہ آزاد خودمختار آئینی الیکشن کمیشن کی تشکیل اور انتخابی ضوابط مرتب کیے بغیر عوام کے حقیقی نمائندے اسمبلیوں تک نہیں پہنچ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کی طرف سے این اے 125 کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دیے جانے اور ری الیکشن کا فیصلہ آنے کے بعد ثابت ہو گیا کہ 2013 کے انتخابات فری اینڈ فیئر نہیں تھے۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ الیکشن 2013 پاکستان کی تاریخ میں واحد الیکشن تھا جسے جیتنے اور ہارنے والے دونوں نے دھاندلی زدہ قرار دیا ۔‎

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top