گلگت: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام سانحہ صفورا کراچی کی پرزور مذمت

مورخہ: 23 مئی 2015ء

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی جانب سے سانحہ صفورا کراچی کی مذمت میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور متاثرین کی یاد میں موم بتیاں روشن کی گئیں۔ احتجاج میں محمد حسیب انقلابی اور تجمل مصطفوی سمیت ایم ایس ایم کے دیگر قائدین شریک تھے۔ شرکاء نے انسانیت سوز واقعے کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی کیخلاف ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ فسادات کے فروغ میں جو ہاتھ ملوث ہیں انہیں کاٹنا وقت کی ضرورت ہے۔ دہشتگردی کے درخت کے پتوں کو کاٹنے کے بجائے جڑ یں ختم کرنے پر زور دینا ہوگا۔ دہشتگردی کیخلاف نظریاتی محاذ پر جنگ بھی بہت ضروری ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top