یونان: محمد افضل نوشاہی کا ایتھنز ائیر پورٹ پر پرتپاک استقبال

مورخہ: 24 مئی 2015ء

مورخہ 24 مئی 2015ء دن 1:00 بجے دنیائے نعت کے عظیم نعت خواں اور حسان منہاج القرآن انٹرنیشنل الحاج محمد افضل نوشاہی یونان پہنچ گئے، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان چوہدری محمد اسلم کی قیادت میں عہدیداران منہاج القرآن و اراکین نے ایتھنز ائیر پورٹ پر پرجوش استقبال کیا۔ منہاج پیس اینڈ اینٹی گریشن کی طرف سے پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی مرکزی تنظیم اور منہاج پیس اینڈ اینٹی گریشن کے عہدیداران کے علاوہ دیگر کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ الحاج محمد افضل نوشاہی نے تمام کارکنان کے جوش و جذبہ اور خوش اخلاقی کو بہت سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام سہ پہر 4:00 بجے یوم تاسیس پاکستان عوامی تحریک کا انعقاد کیا گیا جس میں الحاج محمد افضل نوشاہی اور مرکزی قائدین و عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔ بعد از نماز مغرب ذیلی مرکز انوفیتا میں محفل نعت کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مقامی و نامور ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی اپنی حاضری لگوائی، اس موقع پر الحاج محمد افضل نوشاہی کے خصوصی کلام پر مرکز کا ہال مسلسل نعروں سے گونجتا رہا۔ دورو نزدیک سے اہل اسلام کی کثیر تعداد نے محفل نعت کے پروگرام میں شرکت کی جبکہ ایتھنز سے مرکزی عہدیداران جن میں چوہدری محمد اسلم، ارسلان خرم چیمہ، مرزا امجد جان، نوید سحر، شامیر امجد، حسیب اشرف، عادل شہزاد، مدثر مصطفی اور رانا وقار خان و دیگر تحریکی ساتھیوں نے شرکت کی۔

رپورٹ: نوید سحر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top