پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ کا دورہ مظفرگڑھ

مورخہ: 08 جون 2015ء

جنوبی پنجاب کو پاکستان عوامی تحریک کا گڑھ بنانے کا عزم لئے مورخہ 8 جون 2015ء کو پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر فیاض احمد وڑائچ نے اضلاع میں پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم سازی کا آغاز ضلع مظفرگڑھ سے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ جنوبی پنجاب کے عہدیداران میں سے ضلعی صدر PAT مظفر گڑھ افتخار حسین قریشی ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل راؤ وقار احمد، آرگنائزر قمر عباس دھول، ملک شہزاد اعوان، تحصیل کوٹ اددو صدر PAT اصغر چانڈیہ، محمد رمضان فنانس سیکرٹری، ملک شعیب اعوان، شیخ عبدالجبار، سردار ڈوگر، ملک احسن اعوان، غلام مصطفی، صلاح الدین، ڈاکٹر مرید احمد، صدر سنی تحریک سجاد حسین، ملک عارف، ڈاکٹر شاہد، ملک عمر اعوان، ملک اشفاق اعوان، ملک قاسم اعوان، ملک حبیب اعوان، ملک فقیر اعوان، محمد ظریف، ملک باغ علی اعوان اور دیگر بھی موجود تھے۔

پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے آرگنائزر چوہدری قمر عباس دھول نے پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔

چوہدری فیاض وڑائچ نے تحصیل کوٹ اددو کی مؤثر سیاسی شخصیات سے ملاقات کی اور پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کی بھرپور دعوت بھی دی، اس موقع پر موجود نو منتخب نائب ناظم شہزاد احمد نےپاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کے لئے خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے عوام کے آئینی و قانونی حقوق پر روشنی ڈالی اور عوامی حقوق کی بالادستی کے لئے پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے اور دیگر ضروری کاوشوں کا ذکر بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران حق حکمرانی کھو چکے ہیں، یہ وہی حکمران ہیں جو دن دہاڑے پولیس کو ذاتی اور سیاسی مقاصد کے حصول کی غرض سے نہتے شہریوں کا قتل عام کرواتے اور بعدازاں عوامی خیر خواہی کے دعوے کرتے ہیں۔ حکمرانوں کی اولادیں بیرون ملک تعلیم حاصل کرتی ہیں اور وہیں بزنس ایمپائرز قائم کی ہوئی ہیں، حکمرانوں کے اثاثے، کاروبار اور عوام کے لوٹ مار کا سارا پیسہ باہر کے ملکوں میں منتقل کیے ہوئے ہیں جس سے پاکستان کو کسی قسم کا کوئی فائدہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اسمبلیوں میں اپنے مفادات کی غرض سے آتے ہیں، یہ لوگ الیکشن کمپینز پر کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں اور اسمبلیوں میں پہنچ کر سود سمیت وصول کرتے ہیں جبکہ عوام کے حصہ میں غربت و افلاس کے سوا کچھ نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ عوامی حقوق کی بحالی اور آئندہ نسلوں کے تابناک مستقل کو محفوظ بنانے کی ہے۔

پروگرام کے اختتام پر صدر جنوبی پنجاب پاکستان عوامی تحریک چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے انقلاب مارچ دھرنے میں شرکت کرنے والے کارکنان میں اسناد تقسیم کیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top