پیرس: چوہدری رزاق احمد کی جانب سے مرکز منہاج القرآن میں افطار ڈنر کا اہتمام

مورخہ: 20 جون 2015ء

Iftar Dinner from Chaudhry Razzaq Ahmed by MQI Paris

پیرس ( اے کے راؤ) چوہدری رزاق احمد نائب صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس کی جانب سے وصال سیدہ کائنات حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی مناسبت سے تین رمضان کو مرکز منہاج القرآن میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس و یورپ حاجی محمد اسلم اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ تشریف لائے۔ منتظمین منہاج القرآن صدر اظہر صدیق اور جنرل سیکرٹری قاضی محمد ہارون نے ڈائریکٹر منہاج القرآن فرانس پروفیسر علامہ حسن میر قادری کی سربراہی میں انتظامات کا اہتمام کیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے انتظامات ہال سے باہر بھی کرنے پڑے۔ پروگرام کے اختتام پر دعا علامہ حافظ اقبال اعظم نے کروائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top