پرویز مشرف کا ڈاکٹر طاہرالقادری کو فون، خیریت دریافت کی

ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال، کراچی آنے کی دعوت
پرویز مشرف نے خیریت دریافت کیلئے فون کیا، کسی کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں، خرم نواز گنڈا پور‎

پرویز مشرف کا ڈاکٹر طاہرالقادری کو فون، خیریت دریافت کی

لاہور (05 جولائی 2015) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو گزشتہ روز ٹیلی فون کرکے انکی خیریت دریافت کی، دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، پرویز مشرف نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو کراچی آنے کی دعوت دی۔ پرویز مشرف ٹیلی فون پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے بھی بات کی ا ور کہاکہ ایسے واقعات دنیا کے کسی بھی جمہوری معاشرے کیلئے ناقابل قبول ہیں، ایک سال گزر جانے کے بعد بھی انصاف ملنا تو دور کی بات انصاف کا عمل بھی شروع نہیں ہو سکا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ٹیلی فون کر نے اورخیریت دریافت کرنے پر پرویز مشرف کا شکریہ ادا کیا، ڈاکٹر طاہرالقادری نے بھی جنرل پرویز مشرف کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ بعض میڈیا رپورٹس کے ذریعے آپ کی بیماری کا علم ہوا۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف ڈاکٹر طاہرالقادری کا بے حد احترام کرتے ہیں اور دہشتگردی کے خاتمہ اور دین اسلام کی حقیقی تعلیمات پوری دنیا میں روشناس کروانے کے حوالے سے ان کی ملی خدمات کے معترف ہیں۔ لہذا کسی کو اس ٹیلی فونک رابطہ پر فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔

پرویز مشرف اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ۔۔۔

Posted by Pakistan Awami Tehreek (PAT) on Sunday, July 5, 2015

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top