صدر منہاج ویمن لیگ بادالونا (سپین) محترمہ سعیدہ بیگم کے شوہر حاجی محمد سرور طاہر انتقال کر گئے

مورخہ: 26 مارچ 2015ء

منہاج ویمن لیگ بادالونا (سپین) کی صدر محترمہ سعیدہ بیگم کے شوہر اور منہاج نعت کونسل سپین کی انچارج محترمہ طیبہ سرور کے والد محترم حاجی محمد سرور طاہر 19 مارچ 2015ء کو رضائے الٰہی سے بادالونا (سپین) میں انتقال کر گئے۔ ان کی وفات پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین اور منہاج ویمن لیگ سپین کے جملہ عہدیداران نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور 25 مارچ کو سانتا کولوما (سپین) میں ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ مرحوم کی تدفین ضلع گجرات کے قریب واقع ان کے آبائی گاؤں شادیوال میں 29 مارچ 2015ء بروز اتوار اداء کی جائے گی۔ مرحوم کے گھر والوں کی طرف سے ان کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست کی گئی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top