منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر حسنات مصطفی نے بارسلونا یونیورسٹی سے وکالت کی تعلیم مکمل کر لی

منہاج القرآن سپین اور عوامی تحریک سپین کے رہنماؤں کی طرف سے مبارک باد۔

منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر حسنات مصطفی نے گزشتہ دنوں بارسلونا یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد باقاعدہ طور پر وکالت کی ڈگری حاصل کر لی ہے، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین اور پاکستان عوامی تحریک سپین کے رہنماؤں کی طرف سے ان کو مبارک باد دی گئی ہے، جن میں مرزا محمد اکرم بیگ، محمد اقبال چوہدری، نوید احمد اندلسی، خرم شبیر قادری، اسد اقبال قادری، راحیل اکرم ایڈووکیٹ، محمد امتیاز آکیہ، محمد عتیق قادری، غلام مجتبی اندلسی اور دیگر شامل ہیں۔گزشتہ روز منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نائب صدر نوید احمد اندلسی، منہاج یوتھ لیگ بادالونا کے سیکریٹری جنرل اسد اقبال قادری، سیکریٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک سپین راحیل اکرم ایڈووکیٹ، محمد یوسف چوہدری اور دیگر سے ملاقات کے دوران حسنات مصطفی نے بتایا کہ انہوں نے نظریہ پاکستان کے خالق علامہ محمد اقبال، بانی قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے متاثر ہو کر وکالت کے شعبہ کا انتخاب کیا، انہوں نے کہا کہ میری کامیابی کے پیچھے جہاں ہر وقت میرے والدین کی کوشش اور دعائیں شامل رہیں وہاں اس منزل تک پہنچنے کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی وابستگی بھی بہترین معاون ثابت ہوئی۔حسنات مصطفی کا تعلق پاکستان کے ضلع جہلم سے ہے، وہ 9سال کی عمر میں اپنے والدین کے ہمراہ سپین آئے، بنیادی اور ثانوی تعلیم کی تکمیل کے دوران 2007 میں 17سال کی عمر میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے خطابات اور تحریک کے عالمی نیٹ ورک سے متاثر ہو کر منہاج القرآن انٹرنیشنل سے وابستہ ہوئے اور باقاعدہ طور پر منہاج یوتھ لیگ کا حصہ بنے، تب سے وہ منہاج یوتھ لیگ سپین میں نہ صرف ممبر کی حیثیت فعال ہیں بلکہ مختلف ذمہ داریوں پر بھی رہ چکے ہیں، گزشتہ سال منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی تنظیمات کی تنظیم نو کے موقعہ پر مرکزی صدر مرزا محمد اکرم بیگ کی طرف سے انہیں منہاج یوتھ لیگ سپین کا صدر مقرر کیا گیا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top