سپین: پاکستانی کمیونٹی کا سانحہ لاہور کیخلاف قونصلیٹ جنرل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

مورخہ: 21 جون 2014ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام پاکستانی کمیونٹی کا سانحہ لاہور کے خلاف قونصلیٹ جنرل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

17 جون کو رات کی تاریکی میں ماڈل ٹاون لاہور میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکریٹریٹ اور ڈاکٹر طاہر القادری کے کی رہائش گاہ پر پولیس کے وحشیانہ تشدد اور اس کے نتیجے میں 12 سے زائد افراد کی شہادت کے خلاف 19جون 2014ء کو پاکستانی قونصلیٹ جنرل، بارسلونا کے سامنے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہر کیا گیا جس میں بارسلونا میں پاکستانیو ں کی سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیمات کے رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جن میں پاکستان مسلم لیگ (ق)، پاکستان پیپلز پارٹی سپین، پاکستان تحریک انصاف سپین، القائم اسلامک سنٹر بارسلونا شامل ہیں۔ احتجاجی مظاہر ہ میں منہاج ویمن لیگ کی دعوت پر بارسلونا اور دیگر قریبی شہروں سے پاکستانی خواتین کی ایک بڑی تعداد نے بھی شر کت کی اور حکومت وقت کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف نعرے لگائے۔

موقع پر القائم اسلامک سنٹر بارسلونا کی جانب سے علامہ سجاد حیدر قمی، پاکستان عوامی تحریک سپین کی طرف سے قدیر احمد خان، بادالونا کی شیعہ کمیونٹی کی طرف سے ظہیر شیرازی،پاکستان مسلم لیگ ق کی طرف سے عبدالغفار مرہانہ، کاتالان فیڈریشن کے طارق حفیظ عباسی، خالد شہباز چوہان، پاکستان مسلم لیگ ق کی خواتین ونگ کی طرف سے محترمہ جوزفین کرسٹینا، کاتالان سوشلسٹ پارٹی کے رہنماء حافظ عبدالرزاق صادق، منہاج ویمن لیگ سپین کی طرف سے محترمہ صغریٰ بی بی نے خطاب کیا اور پنجاب پولیس کی وحشیانہ کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی، ذمہ داران کے استعفوں کا مطالبہ کیا اور واقعہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔منہاج القرآن سپین کے رہنماء محمد اقبال چوہدری نے قراردادِ مذمت پڑھ کر سنائی جسے بعد ازاں پاکستانی قونصلیٹ جنرل کے ویلفیئر قونصلر محمد اسلم غوری کو پیش کیا گیا۔ مظاہرے کے شرکاء نے پاکستان اور عوامی تحریک کے جھنڈے اور مختلف بینر اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت عہدیداران کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر احتجاج کی کوریج کے لیے مختلف آن لائن پاکستانی اخبارات اور پاکستانی ٹیلی ویژن چینلز کے سپین میں نمائندگان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ مظاہرے کو منظم رکھنے کے لیے منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوانوں کی ڈیوٹی لگائی گئی جبکہ مقامی پولیس بھی موجود تھی۔ پر امن احتجاجی مظاہرہ کے بعد منہاج القرآن سپین کے امیر علامہ عبدالرشید شریفی نے سا نحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہو نے والے افراد کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ پاکستان عوامی تحریک سپین کے صدر قدیر احمد خان، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ، نائب صدر نوید احمد اندلسی اور سیکریٹری جنرل بلال یوسف نے احتجاج میں شرکت کرنے والی تمام جماعتوں اور تنظیموں کے سربراہان اور عوام الناس کا شکریہ اداء کیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام پاکستانی کمیونٹی کا سانحہ لاہور کے خلاف قونصلیٹ جنرل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام پاکستانی کمیونٹی کا سانحہ لاہور کے خلاف قونصلیٹ جنرل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام پاکستانی کمیونٹی کا سانحہ لاہور کے خلاف قونصلیٹ جنرل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top